کاروار:یکم ڈسمبر (ایس او نیوز) کراولی اتسوا 2018کی مناسبت سے ضلع انتظامیہ اترکنڑا اور گراثیم انڈسٹریز کے اشتراک سے 9ڈسمبر کو منعقد ہونے والے ’ہاف میاراتھان ‘ کے لئے رجسٹریشن کی 2ڈسمبر آخری تاریخ ہے۔
ہاف میاراتھان میں شریک ہونے والے خواہش مند افراد کو 2ڈسمبر آخری تاریخ ہے اس سلسلے میں خواہش مندحضرات اسی کے لئے لانچ کئے گئے http://www.karavalibeachmarathon.com ویب سائٹ لاگان کرتے ہوئے اپنا نام رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ضلع ڈی سی دفتر اور مور سپر مارکیٹ کی دوکان میں انتظام کیا گیا ہے۔
میاراتھان میں مرد اور خواتین حصہ لی سکتے ہیں۔ میارتھان میں جیت حاصل کرنے والوں کو ااول، دوم اور سوم انعامات سے نوازا جائے گا۔ شریک ہونےوالےسبھوں میں ٹی شرٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں زائد معلومات کے لئے موبائیل نمبر 9845347812پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔